ایف بی آر ماڈل ایان علی، اداکارہ میرا سمیت نامور اداکاراؤں و اداکاروں کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) ایف بی آر معروف ماڈل ایان علی‘ اداکارہ میرا سمیت نامور اداکارائیں اور اداکاروں کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا۔

(جاری ہے)

فلمی صنعت میں بہتری کے بعد نئی فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایف بی آر معروف ماڈل اور اداکاروں کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا اور 31 اکتوبر سے قبل اس بارے ایک رپورٹ بھی جاری کئے جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :