میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاروائی

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر100 سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتار اور 12لانچیں قبضے میں لے لیں

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر100 سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتار اور 12لانچیں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 12 لانچیں پکڑ لیں اور لانچوں میں موجود100سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کردیا جائے گا۔`

متعلقہ عنوان :