دیہاتوں سے مارکیٹ تک سڑکوں کا جال پھیلانے کیلئے 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ‘ رانا ارشد

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء )پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن وکلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں دیہاتوں سے مارکیٹ تک سڑکوں کا جال پھیلانے کے لئے 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے تاکہ کسان اور کاشتکار براہ راست اپنی فصلوں کو منڈیویں تک لے جا سکیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے موجودہ حکومت نے کسانوں اور کاشتکاروں کو گزشتہ سات برسوں کے دوران6 ارب روپے کی سبسڈی سے 30 ہزار ٹریکٹر فراہم کئے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ سال کے زرعی ترقیاتی بجٹ7 ارب 69 کروڑ روپے کے مقابلے میں زراعت کی ترقی کے لئے 10 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان انقلابی اقدامات سے کاشتکاروں کے مسائل کا خاتمہ اور ان کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔