پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا دس محرم الحرام تک ’’عشرہ فاروق ؓ وحسینؓ ‘‘منایا جائیگا

محرم الحرام میں امن امان کے قیام کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ،13اکتوبر کو تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس ہوگا‘ طاہر اشرفی

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا دس محرم الحرام تک ’’عشرہ فاروق ؓ وحسینؓ ‘‘منایا جائے گا۔محرم الحرام میں امن امان کے قیام کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔13اکتوبر کو پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا اسد اﷲ فاروق،مفتی وحید احمد ،پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین،مولانا محمد امجد،سید عبد الغفار شاہ حجازی،مولانا سمیع اﷲ ربانی،مولانا شبیر احمد عثمانی ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملک بھر میں مشترکہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

فرقہ وارانہ تشدد کے کاتمے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مختلف مسالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے قومی مصالحتی کونسل ضلعی سطح پر اپنا کردار اداکرے گی۔محرم الحرام میں ہمیں ایک دوسرے کے اکابر اور مقدس شخصیات کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے اور ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہئے جس سے دوسرے مکتبہ فکر کے ماننے والوں کی دل آزاری ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا دس محرم الحرام تک ’’عشرہ فاروق ؓ وحسینؓ ‘‘کے عنوان پر ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی ۔ جن میں پاکستان علماء کونسل ،وفاق المساجد پاکستان سمیت دیگر مکاتب فکر کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :