رینجرز کی جانب سے سندھ کے سرکاری محکموں کے ملازمین کی حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کی تجویز

بائیومیٹرک سسٹم سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوگی اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے ٗصوبائی محکمہ داخلہ کو خط

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:29

رینجرز کی جانب سے سندھ کے سرکاری محکموں کے ملازمین کی حاضری کے لئے بائیومیٹرک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) رینجرز کی جانب سے سندھ کے سرکاری محکموں کے ملازمین کی حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔صوبائی محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوگی اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔سندھ میں رینجرز نے سرکاری محکموں میں بائیومیٹرک نظام نصب کرنے کی تجویزدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز نے صوبائی محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس نظام سے گھوسٹ ملازمین کا تعین اور ڈیٹا محفوظ کرکے قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے گا۔سیکرٹری داخلہ نے تمام صوبائی محکموں میں بائیومیٹرک سسٹم لگانے سے متعلق تجاویز کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سمری بھیج دی ہے۔اس سے قبل سندھ سیکریٹریٹ میں کروڑوں روپے خرچ کرکے بائیومیٹرک نظام نصب کیا گیا لیکن سینئرافسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :