’’رادے ماں ‘‘پر الزامات،ہندوؤں کی مذہبی تنظیم کااداکارہ عرشی خان کی گرفتاری کامطالبہ کردیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:04

’’رادے ماں ‘‘پر الزامات،ہندوؤں کی مذہبی تنظیم کااداکارہ عرشی خان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)دائیں بازو کی ہندو مذہبی تنظیم بھارتیہ سوابی مان سنگھ تھن نے ’’رادے ماں ‘‘پر غیر قانونی جنسی تحریک چلانے کا الزام لگانے پر ماڈل و اداکارہ عرشی خان کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل سیکرٹری بھارتیہ سوابی مان سنگھ تھن پرامود جوشی نے بتایا کہ ماڈل و اداکارہ عرشی خان اور ڈولی بندرا کی جانب سے ہندوؤں کی مذہبی رہنما رادے ماں کیخلاف شرمناک الزامات لگانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے پرممبئی پولیس کمشنر احمد جاوید کو ان کی فوری گرفتاری کے لئے تحریری درخواست جمع کرا دی ۔ انہوں نے کہا کہ عرشی خان کے رادے ماں پر الزامات بکواس اور بے بنیاد ہیں ۔