Live Updates

تحر یک انصاف قبضہ گروپوں اور کرپشن کر نیوالوں کی ’’محفوظ پناہ گاہ ‘‘بن چکی ہے ‘ (ن) لیگ ملکی تقد یر بدل رہی ہے جبکہ عمران خان کا ایجنڈہ فساد اور افر تفری کے سواکچھ نہیں ‘ُضمنی انتخابات میں کا میابی (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے عوام قبضہ گروپوں اور انکے حمایتوں کو مستر د کر دیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف کی ضمنی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو مجھے حلقے میں 2013سے اچھا رسپانس مل رہا ہے، اس لیے11اکتوبرکو بھی (ن) لیگ کا میاب ہو گی ‘ دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کو قوم ایک بار پھر مسترد کر کے ثابت کر دیں گے کہ عوام (ن) لیگ ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کے ساتھ ہیں‘سردار ایاز صادق

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف قبضہ گروپوں اور کرپشن کر نیوالوں کی ’’محفوظ پناہ گاہ ‘‘بن چکی ہے ‘(ن) لیگ ملکی تقد یر بدل رہی ہے جبکہ عمران خان کا ایجنڈہ فساد اور افر تفری کے سواکچھ نہیں ‘ُضمنی انتخابات میں کا میابی (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے عوام قبضہ گروپوں اور انکے حمایتوں کو مستر د کر دیں گے ۔

وہ این اے122میں ضمنی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق اورمیاں محسن لطیف کے علاوہ (ن) لیگ کے دیگر راہنما بھی موجود تھے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکو مت ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم صرف لاہور نہیں پورے ملک میں میٹروسمیت تمام سہو لتوں کی فراہمی کے مشن پر کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکو مت کی کا میابی پا لیسوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں نمایاں کمی ہو ئی ہے اور (ن) لیگ کی حکو مت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلاکر ہی دم لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ’’کام ‘‘صرف دھر نے اور احتجاج کے ذریعے ملکی تر قی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہیں مگر وہ عزائم میں ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی انکو کسی صورت کا میاب نہیں ملے گی جبکہ اس موقعہ پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اپنے حلقے کی ترقی کیلئے دن رات عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کا میاب ہو کر اپنے حلقے کی عوام کی تقدیر بدلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حلقے میں 2013سے اچھا رسپانس مل رہا ہے اس لیے11اکتوبرکو بھی (ن) لیگ کا میاب ہو گی اور دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کو قوم ایک بار پھر مسترد کر کے ثابت کر دیں گے کہ عوام (ن) لیگ ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کے ساتھ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات