ناقص کارکردگی دکھانیوالے وفاقی وزراء اور افسران کو ہٹانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) دو سال سے ناقص کارکردگی دکھانے والے وفاقی وزراء اور افسران کو ہٹانے کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے رپورٹ مانگی تھی عید کی تعطیلات کی وجہ سے 5 اکتوبر آج (پیر) تک مہلت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

متعلقہ سیکرٹریز کے دستخطوں سے آنے والی رپورٹس کا جائزہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف خود لیں گے اور اس بارے احکامات بھی جاری رکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی کے ہامل وزراء اور افسران کی قسمت کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔ اس بارے رپورٹس متعلقہ وزارتیں اور ڈویژنز نے جمع کرانی ہیں جس پر وزیراعظم خود فیصلے کریں گے