بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار طارق طافو منشیات کے ڈاکٹر بن گئے‘ نیا گانا ”نشہ چھوڑ دو“ ریکارڈ کر لیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار طارق طافو منشیات کے ڈاکٹر بن گئے۔ اپنا نیا گانا ”نشہ چھوڑ دو“ ریکارڈ کر لیا۔ ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے طارق طافو نے بتایا کہ نوجوانوں میں منشیات پینے کا اضافہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کو روکنے کیلئے میں نے یہ گانا تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اس گانے میں نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ نشہ ایک جان لیوا چیز ہے جس کو استعمال کرنے سے انسان صرف موت کی طرف ہی جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرا یہ گانا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک پیغام ہوگا اور انشاء اللہ اس گانے کو بہت زیادہ شہرت ملے گا