صوبہ سے ڈ ینگی کا خاتمہ حکو مت پنجاب کی اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے ،میاں عرفان دولتانہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صوبہ سے ڈ ینگی کا خاتمہ حکو مت پنجاب کی اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے اور اس جنگ کو کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کیلئے تما م وسائل استعما ل کئے جائیں گے ۔انہو ں نے کہا ہے کہ ملتا ن میں ڈ ینگی کے خاتمہ کیلئے لا ہو ر اور راولپنڈ ی کی طر ز پر مہم شر وع کی جا ئے گی ،ڈینگی پھیلانے کا سبب بننے والی ٹا ئر شاپس اور دیگر مقاما ت کو رجسٹر ڈ کیا جائے گا اور ما نیٹر نگ کیلئے ”اینٹی ڈ ینگی ایپ “لا نچ کی جائے گی ۔

ڈ ینگی سے خوفزدہ ہو نے کی ضرو ر ت نہیں ہے بلکہ موئثر حکمت عملی سے اس سے نمٹنے کی ضرو ر ت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں پیپر ور ک کی بجا ئے عملی اقد اما ت اپنا نے ہو نگے اور ڈ ینگی کیخلاف گھر گھر کام کر نے وا لی ٹیمو ں کی مو ئثر مانیٹرنگ کر نا ہو گی تا کہ ڈ ینگی لا روے اور مچھر کو متا ثر مقا ما ت کے اند ر ہی ختم کر دیا جائے اور اسے دیگر علا قو ں تک نہ پھیلنے دیا جائے ان مقا ما ت کو ”ہاٹ سپا ٹ “کے نا م سے رجسٹر ڈ کیا جائے جو ڈ ینگی پھیلا نے کا سبب بن سکتے ہیں اور انہیں”اینٹی ڈینگی ایپ “ سافٹ وےئر پروگرا م کے ساتھ منسلک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس طر ح اینڈرائڈ موبا ئل سے اس مقا م کی سرویلنس کی تصد یق ازخود ایپ پر نمودار ہو گی اور اگر ایک ہفتہ کے اند ر متعلقہ”ہا ٹ سپا ٹ “کی سر ویلنس دوبا رہ نہ کی جاسکی تو ایپ اس کی نشا ند ہی خود بخود کر دے گی

متعلقہ عنوان :