جیالوں کو مفاہمت کی سیاست نے ناراض اور ھٹو کی پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، فردوس عاشق اعوان

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جیالوں کو مفاہمت کی سیاست نے ناراض کیا ۔ بدعنوان انتخابی نظام کو بدلنے والوں کا ساتھ دوں گی ۔ پیپلزپارٹی کا مزاج جارحانہ سیاست رہا مگر مفاہمت کی سیاست نے بھٹو کی پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی مفاہمت کی سیاست سے 40 سال بعد چودھریوں کو منا سکتے تھے تو غنویٰ بھٹو کو کیوں نہیں ۔

بسوں کی خریداری میں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔ ملک میں دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کرنے والوں نے اڑھائی برسوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ 2013 کا الیکشن فکس تھا الیکشن کمیشن اور انتظامیہ یرغمال بنے ہوئے تھے دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کا موقف درست ہے

متعلقہ عنوان :