حکومت مخالف گرینڈ الائنس کے امکانات پوری طرح موجود ہیں ۔وسیم سجاد

افتخار چودھری کے کچھ عدالتی فیصلے آئینی حدود سے متجاوز تھے۔ سابق چئیرمین سینٹ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) معروف قانون دان و سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ حکومت مخالف گرینڈ الائنس کے امکانات پوری طرح موجود ہیں ۔افتخار چودھری کے کچھ عدالتی فیصلے آئینی حدود سے متجاوز تھے ۔ جمہوری نظام کے عدم استحکام کی وجہ جمہوریت کا عدم تسلسل ہے خیال یہ کیا جا رہاتھا کہ موجودہ حکومت بجلی کی صورت حال کو بہتر بنائیں گی لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ جب کسی بھی کیس میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے لے تو ماتحت عدالتیں مفلوج ہو کر رہ جاتی ہیں اور عام آدمی کا اپیل کا حق بھی متاثر ہوتا ہے ۔ افتخار چودھری کے جوڈیشل ایکٹوزم کی وجہ سے کی وجہ سے دیگر ادارے متاثر ہونا شروع ہو گئے تھے اگر وہ آئینی حدود میں رہتے تو اس کے اچھے نتائج نکل سکتے تھے ۔ ان کے بعد کے چیف جسٹس صاحبان نے عدالت کو متوازن انداز سے چلایا ۔ سابق چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان اچھا ہے مگر پارٹی بنانا آسان نہیں ہے