ملک بھر میں 2018 کے بعد تین سالہ ایل ایل جی پروگرام ختم کئے جانے کا امکان

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) ملک بھر میں 2018 کے بعد تین سالہ ایل ایل جی پروگرام ختم کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس کی جگہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کی طرز پر نصاب متعارف کرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل نصاب سازی کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے صوبائی بار کونسلوں سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں اب طالب علم میڈیکل اور انجیئرنگ شعبے کی طرح کے لاء کے شعبے میں بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے اس کے لئے تین سالہ ایل ایل جی ختم کر کے ایک مربوط اور مستند نصاب تعلیم وضع کیا جا رہا ہے ۔ 2018 میں تین سالہ ایل ایل جی پروگرام ختم کئے جانے اک امکان ہے