سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 60ہوگئی ، 90 حاجی تاحال لاپتہ

سانحہ میں زخمی ہونے والے 49 میں سے 40 کو علاج کے بعد فارغ کردیا ، 9 تاحال زیر علاج ہیں، وزارت مذہبی امور

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ 90 تاحال لاپتہ ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 60 ہوگئی جن میں سے 26 پاکستانی شہداء کی تصدیق سعودی حکام نے کی جب کہ 34 کی تصدیق عینی شاہدین اور ان کے رشتہ داروں نے کی۔

(جاری ہے)

سانحہ میں زخمی ہونے والے 49 میں سے 40 کو علاج کے بعد فارغ کردیا جب کہ 9 تاحال زیر علاج ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج مشن نے اب تک 292 لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کیا ہے جب کہ سانحہ کے بعد سے تاحال 90 پاکستانی لاپتہ ہیں،لاپتہ حاجیوں میں حکومتی اسکیم کے 17، نجی کے 25 ، وزارت مذہبی امور اقامہ ہولڈرز11 اور دیگر ممالک سے آنے والے37 پاکستانی شامل ہیں۔