سیف سٹی پروجیکٹ میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے آئی جی اسلام آباد کے بیٹے سمیت 37ملازمین کی بر طرفی کا نوٹیفکیشن تیا ر ،(کل ) جاری کیا جائے گا،وکلاء کا عماد عالم کو پروبیشنل پریڈ پر ہونے کی وجہ سے بر طرفی چیلنج نہ کر نے کا مشورہ

چین کی سیف سٹی پروجیکٹ میں تمام 37ملازمین کوچین میں ٹریننگ دینے سے معذرت، 2آفسران کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نادرا میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کے بیٹے عماد عالم خان اور پر وجیکٹ ڈائیریکٹر سمیت 37ملازمین کی بر طرفی کا نوٹیفکیشن تیا ر کر لیا گیا ہے اور (کل)پیر کو جاری کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نادرا میں گریڈ 17میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے آئی جی اسلام آباد کے بیٹے کی خبر مختلف اخبارات میں شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ میں بھرتی ہونے والے تمام 37ملازمین کو برطرف کر نے کا حکم دیا تھا جس کے بعد تمام ملازمین کی بر طرفی کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا گیا ہے اور پیر کو جاری کر دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے بیٹے عماد عالم خان گزشتہ روز اپنی بر طرفی کو چیلنج کر نے کیلئے اپنے وکلاء سے مشاور ت کر تے رہے مگر انکے وکلاء نے ان کو اپنی بر طرفی چیلنج نہ کر نے کا مشورہ دیاکیونکہ عماد عالم خان نادرا میں پروبیشنل پریڈ پر بھرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی بر طرفی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہمسائیہ ملک چین نے سیف سٹی پروجیکٹ میں بھرتی ہونے ملازمین کی ٹریننگ کیلئے نادرا سے 10ملازمین مانگے تھے مگر سیف سٹی پروجیکٹ کے بر طرف ہونے والے ڈائیریکٹر نے تمام 37ملازمین کو ٹریننگ دینے کیلئے چین بھیجنا چاہتے تھے جس پر چینی کمپنی نے سیف سٹی کے ملازمین کو چین میں ٹریننگ دینے سے انکار کر دیا ہے اور اپنے 2آفسران کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں آکر پروجیکٹ کے ملازمین کو ٹریننگ دیں گئے۔