چینی صدر نے مارک زکر برگ کی معصوم سی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 14:10

چینی صدر نے مارک زکر برگ کی معصوم سی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء)وائٹ ہاؤس میں 23 ستمبر کو چینی صدر، اُن کی اہلیہ اور بہت سی شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈنر کے دوران مارک زکر برگ نے منڈارین زبان میں چینی صدر سے کہا کہ کیا وہ اس کی جلد ہی پیدا ہونے والی بیٹی کے لیے اعزازی چینی نام بتا سکتے ہیں، اس پر چینی صدر نے فوراً ہی کہا کہ ”نہیں“۔ تاہم بعد میں چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہوتا ہے۔ ڈنر میں شریک دوسرے مہمانوں میں ایپل کے سی ای او ٹم کک، مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈالا، اوریکل کے سابق سی ای او لیر ایلیسن اور ڈریمز ورکس اینی میشن کے سی ای او جیفری کاٹزمبرگ بھی شامل تھے۔