لڑکی نے آئی فون کے لیے بوائے فرینڈ چھوڑا ۔ بوائے فرینڈ نے لیا انوکھا انتقام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 14:10

لڑکی نے آئی فون کے لیے بوائے فرینڈ چھوڑا ۔ بوائے فرینڈ نے  لیا انوکھا ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء)ایک چینی نے، جسے اس کی گرل فرینڈ نے ایک سال پہلے آئی فون کے لیے چھوڑ دیا تھا، اس نے اپنی گرل فرینڈ سے ایک سال بعد انتقام لے لیا۔ اپنا تعلق ٹوٹنے کی پہلی ”برسی“ کے موقع پر اس نے ایک دو نہیں بلکہ 9 آئی فون 6 ایس خریدے اور اُن کی سکرین پر پیغامات کھود کر گرل فرینڈکو تحفے میں بھیج دئیے اور ان فونز کی تصاویر شوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی۔

(جاری ہے)

شوشل میڈیا ویبو پر اس شخص نے آئی فونز کی جو تصاویر پوسٹ کی ہیں اُن پر لکھا ہے۔تم نے میرے دوست کے لیے صرف آئی فون 6 کی وجہ سے مجھے چھوڑدیا تھا۔تمہارا شکریہ ، میں نے اتنی زیادہ محنت کی ہے اور اب کامیاب ہوگیا ہوں۔ہمارا تعلق ٹوٹنے کا ایک سال مکمل ہونے پر میں تمہیں 9 آئی فون 6 ایس پیش کرتا ہوں۔ہمارے ختم ہوئے تعلق کا سوگ منانے کےلیے۔ یہ تصاویر چینی شوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہی ہیں۔