عورت 30 سال تک ناکارہ بم کو گلدان کے طور پر استعمال کرتی رہی مگر بم ناکارہ نہیں تھا
فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 14:10
وارکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء) عورت اس وقت حیران رہ گئی جب اسے پتہ چلا کہ جس بم کو وہ 30 سال سے گلدان کے طور پر استعمال کررہی ہے وہ ناکارہ نہیں بلکہ بالکل ٹھیک ہے۔ کیتھرائن رالنزکو یہ شیل 15 سال کی عمر میں کھیتوں میں دبا ہوا ملا تھا۔وہ اسے محفوظ سمجھ کر 30 سال تک اسے گلدان کی طرح استعمال کرتی رہی، اس میں اپنے پسندیدہ پھول سجاتی رہی مگر ایک ٹی وی ڈاکیومنٹری دیکھ کر اسے اندازہ وہا کہ وہ بارود کے ڈھیر پر بیٹھی ہے۔
کیتھرائن نے وزارت دفاع کے ماہرین کو بلایا ، جنہوں نے حفاظت سے بم میں سے دھماکہ خیز مواد نکال کر خالی خول واپس کیتھرائن کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اتھرسٹون، وارکس سے تعلق رکھنے والی کیتھرائن کو بتایا کہ یہ بم اب بھی 20 میٹر کے علا قے میں موجود ہر کسی کو ہلاک کر سکتا تھا اور پورے گھر کو زمین بوس کر سکتا تھا۔(جاری ہے)
کیتھرائن نے کہا کہ یہ بم ایک طرح سے اس کے گھر خاندان کا حصہ بن گیا تھا۔
اس نے بتایا کہ وہ اسے یونیورسٹی لے کر جاتی تھی، اس میں پلاسٹک کے پھول لگاتی تھی اور اس کے گرد ناچتی تھی۔ کیتھرائن نے ٹی وی پر ایک ڈاکیومنٹری دیکھی ، جس میں جرمنی کے گرائے ہوئے اُن بموں کے بارے میں بتایا گیا تھا جو پھٹے نہیں۔ یہ پروگرام دیکھ کر اس نے پولیس کے نان ایمرجنسی نمبروں پر کال کی اور پولیس کو پہلے کہہ دیا کہ میری بات تحمل سے سننی ہے، ایمرجنسی کی کوئی بات نہیں۔اس کے بعد اس نے انہیں بم کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ کیتھرائن نے پولیس کو اس ”گلدان “ کا ایک فوٹو بھجوا دیا، جسے دیکھتے ہی ایک گھنٹے کے اندر ایک پولیس والا اس کے گھر پہنچ گیا۔اس کے بعد پولیس والے اس بم کو وزارت دفاع لے گئے، اس کا معائنہ گیا اور اس میں سے دھماکہ خیز مواد نکال کر کیتھرائن کو واپس کر دیا اور کہا کہ اب بے شک اس میں پھول سجاتی رہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.