سٹار امریکن پلیئر وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:05

سٹار امریکن پلیئر وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) سٹار امریکن پلیئر وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلے سیٹ میں وینس ولیمز نے گربائن کو 6-3 سے شکست دی، دوسرے سیٹ میں بھی ولیمز کا پلڑا بھاری تھا اور انہیں گربائن کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل تھی کہ اسی دوران گربائن ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہو گئیں اور وہ میچ مکمل نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان کی دستبرداری کی وجہ سے وینس ولیمز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :