پائلٹس کی تصاویر جاری کرنے والے افسر کو معطل کیا جائے، پالپا کا مطالبہ

انتظامیہ میں موجود نا اہل افراد نوکری بچانے کے لیے مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ پالپا

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:31

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پائلٹس کی تصاویر جاری کرنے والے افسر کو معطل کیا جائے۔قومی ائیرلائن اور پالپا کے درمیان تنازع کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر اور مسافرو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پائلٹس کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بیمار پائلٹس کی تصاویر جاری کرنے والے افسران کو معطل کیا جائے۔

انکا کہنا ہے کہ انتظامیہ بوکھلا گئی ہے اپنے ہی ملازمین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جارہی ہیاور پائیلٹس کی تصاویر جاری کرنا لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دینا مذاکرات کی معطلی کا باعث بن سکتے ہیں۔ پالپا نے الزام لگایا کہ انتظامیہ میں موجود نہ اہل افراد نوکری بچانے کے لیے مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :