حکومت پنجاب کی ڈینگی کے خلاف مہم کامیاب نہ ہو سکی

ہائی الرٹ کے باوجود مریضوں میں مسلسل اضافہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) حکومت پنجاب کی ڈینگی کے خلاف مہم تاحال کامیاب نہ ہو سکی گزشتہ دو ماہ سے ہائی الرٹ کے باوجود مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے میں ناکامی کی وجہ پردیسیوں کا اپنے آبائی شہروں کو جاتا ہے کیونکہ جب وہ گھروں کو روانہ ہوئے تو اس وقت ڈینگی عروج پر تھا تاہم ان کے گھروں پر تالے لگے ہونے کی وجہ سے ڈینگی پر موثر طریقہ سے قابو نہ پایا جا سکا اب اس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :