قومی زبان اردو کے نفاذ میں انگریزی زبان کے دلدادہ ایک ہو گئے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے ساتھ ساتھ آئینی ترمیم بھی کرنے کے مشورے دیئے جانے لگے

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) قومی زبان اردو کے نفاذ میں انگریزی زبان کے دلدادہ ایک ہو گئے حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے ساتھ ساتھ آئینی ترمیم بھی کرنے کے مشورے دیئے جانے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے والی بیوروکریسی نے اب اردو کے خلاف محاذ بنا لیا ہے اور وہ کسی طور بھی راضی نہیں ہو رہے ہین کہ اس ملک میں اردو کا نفاذ کیا جائے ۔ سرکاری دفاتر میں تاحال اردو بارے موثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور نہ ہی اردو مختصر نویسی کا تجربہ رکھنے والوں کو ملازمت دی جا رہی ہے دنیا بھر کی کل آبادی کا 5 فیصد لوگ آج بھی اردو بولتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :