پاکستان میں 70سے 80 فیصد افغانی نادرا کے کمپیوٹرائزڈ کارڈز کی بدولت جرائم میں ملوث

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:22

پاکستان میں 70سے 80 فیصد افغانی نادرا کے کمپیوٹرائزڈ کارڈز کی بدولت جرائم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) 70 سے 80 فیصد جرائم پیشہ افغانی نادرا کے کمپیوٹرائزڈ کارڈز کی بدولت پاکستان میں جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہیں ۔ افغانیوں کی نقل بڑے سانحات کا باعث بن رہی ہے ۔

(جاری ہے)

14 ہزار 153 افغانی گرفتار بھی ہو چکے ہیں جبکہ افغان سموں کی روک تھام بارے اقدامات بھی تاحال ناکافی ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیکورٹی مسائل افغانیوں کی وجہ سے بھی بڑھ رہے ہیں اب تک جتنے بھی افراد گرفتار کئے گئے ہیں ان میں سے 70 سے 80 فیصد کا تعلق افغانستان سے ہے جو مختلف کالعدم تنظیموں کے لئے پشاور اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :