بچوں کو والدین کی نگرانی کے بغیر انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا چاہئے ، ماہرین کا انتباہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:22

بچوں کو والدین کی نگرانی کے بغیر انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا چاہئے ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کو والدین کی نگرانی کے بغیر انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا چاہئے اور اپنے سماجی حلقے سے باہر روابط رکھنے نہیں چاہئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایف آئی ے کے ڈائریکٹر عون عباس بخاری نے کہا کہ خواتین کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا ، فیس بک ، گوگل ، اٹزایپ ، وائبر اور سکائپ پر اپ لوٹ نہیں کرنی چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اپنے والدین کی نگرانی کے بغیر انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا چاہئے اور سوشل میڈیا پر اپنے سماجی حلقے کے علاوہ کسی سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں 1200 کیسز ملے ہیں جو رجسٹر ہیں لیکن بعض معاملات میں ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور ہم کارروائی نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :