Live Updates

جماعت اسلامی کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کر دیا

جماعت اسلامی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد چاہتی ہے اور اہم شہروں سے نشستیں مانگنے کا ارادہ رکھتی ہے

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:22

جماعت اسلامی کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کو پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے مشروط کر دیا ۔ جماعت اسلامی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد چاہتی ہے اور اہم شہروں سے نشستیں مانگنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

میڈیا رپو رٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کا ایک وفد لاہور میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور پنجاب میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات خصوصاً این اے 122 میں جماعت اسلامی کو تحریک افغان کے امیدوار علیم خان کی حمایت کی درخواست کرے گا جس پر جماعت اسلامی کے رہنما ء تحریک انصاف کو مشروط طور پر حمایت کا یقین دلائیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف مختلف جگہوں پر جماعت اسلامی سے اتحاد کرے اور لاہور ، راولپنڈی سمیت بعض اہم شہروں میں بھی جماعت اسلامی تحریک انصاف سے نشستیں مانگ سکتی ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا موقف تھا کہ جماعت اسلامی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اتحاد چاہتی ہے تو اس سے اتحاد کیا جائے گا مگر لاہور ، راولپنڈی سمیت اہم شہروں میں تحریک انصاف عوام میں خاص مقبول جماعت ہے یہاں کسی قسم کے اتحاد کا امکان نہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کا ایک وفد بھی جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کی غرض سے جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور ضمنی انتخاب میں غیر مشروط حمایت کی درخواست کرے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات