میڈیکل سائنس میں ترقی :

سرطان کے مریضوں میں زندہ بچنے کے واقعات میں اضافہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:20

میڈیکل سائنس میں ترقی :

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) میڈیکل سائنس میں ترقی کے باعث سرطان کے مریضوں میں موت کے منہ میں جانے کی شرح کم ہو گئی ہے اور بچنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوکلیئر میڈیسن ، آن کالوجی اور ریڈیالوجی انسٹیٹوٹ کی ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ام ڈی اے جسیم نے کہا ہے کہ علاج کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ کینسر ایک حقیقت ہے اور مریض کو اس سے بہادری سے لڑنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر قسم کے کینسر کا ٹیسٹ کرانا چاہئے ۔ خصوصاً چھاتی کے سرطان کا ٹیسٹ کروانا چاہئے ۔ مسز جیسم خیبرپختونخوا کی سابق ایم پی اے رہ چکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کو چاہئے کہ مریضوں کو مناسب مشورہ دیں اور بیماری سے متعلق تمام امکانات ان کے ساتھ شیئر کریں