کسی کے آئٹم سونگ ناپسند کرنے سے کام کرنا بند نہیں کیا جاسکتا‘ سوہا ئے علی ابڑو

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:30

کسی کے آئٹم سونگ ناپسند کرنے سے کام کرنا بند نہیں کیا جاسکتا‘ سوہا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اگر کسی کوآئیٹم سانگ پسند نہیں تو اسے نہ دیکھیں لیکن کوئی کسی کو اس میں کام کرنے سے روک نہیں سکتا۔ گزشتہ روز ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سوہائے نے اپنی فلم ’رانگ نمبر‘، ہندوستان میں اپنے ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی نشر کے حوالے سے گفتگو کی۔

سوہائے کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ’پیارے افضل‘ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ ہندوستان میں ’پیارے افضل‘ نشر کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہترین ڈرامہ تھا اور وہ خوش ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی اس کو پسند کیا جارہا ہے۔ ان کے قریبی دوست اداکار حمزہ علی عباسی کے آئٹم سانگ کی مخالفت پر سوہائی نے بتایا کہ حمزہ ایک نہایت سادہ انسان ہیں تاہم وہ کسی کو کوئی کام کرنے سے روک نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

سوہائے کے مطابق اگر انہیں کوئی کام پسند نہیں آئے گا تو وہ اسے نہیں دیکھے گی یا اس میں کام نہیں کریں گی لیکن کسی کو اسے کرنے سے روک نہیں سکتی۔حال ہی میں ریلیز فلم ’رانگ نمبر‘ میں کیے جانے والے گانے پر رقص کے حوالے سے سوہائے نے بتایا کہ لوگوں نے ان کے گانے ’سیلفیاں‘ کو آئٹم سانگ کا نام دے دیا تاہم وہ ایک عام سا گانا ہے۔ان کے مطابق پاکستانی فلمی صنعت نئی ہے اسی لیے دیکھنے والوں کو ہر بات کافی بڑی لگتی ہے جبکہ کوئی بھی انڈسٹری اچھے برے کام سے مل کر بنتی ہے۔