دو یہودی ربیوں کی ہلاکت، بنجمن نیتن یاہو نے اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا

فلسطینیوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں، نیربرکات چیئرمین اسرائیلی بلدیہ بیت المقدس میں دو یہودیوں کا قتل خطرناک اشارہ ہے حکومت وہ بیت المقدس میں یہودیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے،یائیر لبید رکن اسرائیلی پارلیمنٹ

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:15

دو یہودی ربیوں کی ہلاکت، بنجمن نیتن یاہو نے اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے دو یہودی ربیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا جس میں بیت المقدس میں موجودہ کشیدگی، حالات پر قابو پانے کیلئے نیا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صہیونی وزراء اور بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین نیر برکات نے فلسطینیوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیرکات نے ایک بیان میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں پر حملوں پر اکسانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔اسرائیل پارلیمنٹ کے رکن یائیر لبید نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں دو یہودیوں کا قتل نہایت خطرناک اشارہ ہے اور یہ کارروائی فلسطینیوں کو یہودیوں پرحملوں پر اکسانے کا براہ راست نتیجہ ہے۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیت المقدس میں یہودیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :