پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصدانسانوں میں جانوروں کیلئے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن کومنانے کا فیصلہ 1931 میں فلورینس میں ماہرین ماحولیات کے کنونشن میں کیا گیا جس کا مقصد دنیابھر میں نایاب اقسام کے جانوروں کو ناپید ہونے سے بچانا تھا، بعد ازاں ورلڈ اینیمل ڈے کا دائرہ کار وسیع ہوگیا اور دنیاکے اکثر ممالک میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی جانوروں پر ظلم کئے جانے کے خلاف قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود، جانوروں کا بے دردی سے استحصال کرنے والے اور ان پر ظلم ڈھانے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔

متعلقہ عنوان :