بلوچستان سمیت سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹمیں آگئے

تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کردی

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:04

بلوچستان سمیت سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹمیں آگئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) بلوچستان سمیت سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹمیں آگئے ، تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، پڈعیدن 43، میرپورخاص، لسبیلہ اور موہنجوداڑو 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں دن کے درجہ حرارت میں سے کمی کا امکان۔ جبکہ سندھ کے باقی علاقوں اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہیگا۔ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہا۔ گزشتہ روز سب سیزیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ شہید بینظیر آباد، پڈعیدن 43، میرپورخاص، لسبیلہ اور موہنجوداڑو 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :