نندی پور پراجیکٹ؛ جسٹس (ریٹائرڈ) رمدے کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کا فیصلہ

وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس (ر) رمدے سے ان کی رضامندی لی جائے گی۔ذرائع

اتوار 4 اکتوبر 2015 11:57

نندی پور پراجیکٹ؛ جسٹس (ریٹائرڈ) رمدے کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمے داروں کے تعین کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(رٹائرڈ)خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں نیا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس (ر) رمدے سے ان کی رضامندی لی جائے گی اور اگر انھوں نے کمیشن کی سربراہی کے لیے دستیابی ظاہر کی تو اس کے بعد باضابطہ طور پر اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے حکومت نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو کمیشن کا سربراہ بنایا تھا تاہم انہوں نے طبی مسائل کے باعث کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :