وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اُجاگر کرکے دلیر لیڈر ہونے کا ثبوت دیا،میاں وسیم اختر

اتوار 4 اکتوبر 2015 11:50

قصور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے رکنمیاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرکے کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ دلیرلیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے رابطہ آفس میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے تاریخی خطاب کے دوران مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک عرصے سے جاری منفی سرگرمیوں سے اقوام عالم کو بھرپورانداز سے آگاہ کرکے اس کی دوغلی پالیسی اقوام عالم پر عیاں کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے پچھلے 67سالوں سے موجودکشمیر کا تنازعہ کسی بھی وقت جنوبی ایشیاء سمیت دنیابھرکے امن وامان کو برباد کرسکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خدشات پر اقوام عالم نے بھی تسلیم کیاہے کہ آج دنیاکے امن و امان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوچکاہے۔