ایشٹن کارٹرنے قندوز میں ہسپتال پر امریکی فضائی حملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے افغانستان کے شہر قندوز میں ہسپتال پر امریکی فضائی حملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے قندوز میں ہسپتال پر فضائی حملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد واضح ہو جائے گا کہ قندوز ہسپتال پر حملہ امریکی طیاروں نے کیا کہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں افغان حکومت کا تعاون بھی حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ قندوز میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔ واضح رہے کہ قندوز کے ہسپتال پر امریکی فضائی حملے میں ہسپتال عملے کے 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔