لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء)لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کورارٹر سدرن کمانڈ میں کمان تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ سمیت سو ل و عسکری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے عامر ریاض کو کمان سونپ دی۔اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کمانڈ سنبھالی تو اس وقت بلوچستان کے اندرونی حالات گمبھیر تھے۔بلوچستان میں بھائی چارے کی فضا قائم کی اور آج صوبہ امن کی راہ پر گامزن ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نا صر جنجوعہ نے 30 اگست 2013میں اپنے عہدے کا چارج لیا تھا۔