Live Updates

امید ہے کہ این اے 122 کا نتیجہ اچھا آئے گا ، این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان نے اپنا بہترین موقف پیش کیا ، بھارتی قیادت مذاکرات کیلئے تیار نہیں ،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ این اے 122 کا نتیجہ اچھا آئے گا ، این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان نے اپنا بہترین موقف پیش کیا ، بھارتی قیادت مذاکرات کیلئے تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن بہت پرجوش ہیں اور امید ہے کہ آج لاہور میں ہونیوالا جلسہ بہت بڑا ہوگا اور امید ہے کہ لاہور کی عوام پی ٹی آئی کے لئے نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ ہمارے حق میں اور اچھا آئے گا ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 122 میں تحریک انصاف کو حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود ہم بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بہترین انداز میں اپنا موقف پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی قیادت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور وہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات