خواجہ آصف میں ہمت ہے توکالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں‘ وزیر اعظم کسان پیکج لالی پوپ ہے ،پرویز مشرف کی پیسے دے کر کام کروانے کی روایت پرانی ہے‘ہو سکتا ہے سانحہ منیٰ میں شہداء کی تعداد چھپائی جا رہی ہو، ‘ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا صرف 12 گھنٹے کا کام ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کوچیلنج کیا ہے کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں‘ وزیر اعظم کا کسان پیکج لالی پوپ سے زیادہ کچھ نہیں ‘ سابق صدر مشرف کی پیسے دے کر کام کروانے کی روایت پرانی ہے‘ہو سکتا ہے سانحہ منیٰ میں شہداء کی تعداد چھپائی جا رہی ہو ‘ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا صرف 12 گھنٹے کا کام ہے۔

وہ ہفتہ کویہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے کسان کنونشن میں صرف 2 فیصد کسان باقی کے (ن) لیگی کارکن تھے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف خود سیدھے سادے آدمی ہے تاہم ان کے گرد مفاد پرست اکٹھے ہو چکے ہیں اور ان کی ٹیم تمام مسائل کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا کسان پیکج غریب کسانوں کو لالی پوپ کے علاوہ کچھ نہیں۔

انہوں نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی وزیر مذہبی امو ررہ چکے ہیں اور تمام معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا صرف 12 گھنٹے کا کام ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیسے دے کر کام کروانا سابق صدر پرویز مشرف کی پرانی روایت ہے۔