’’بس بھئی بس میری توبہ!‘‘……میڈیا ایک کے ساتھ دولگاتا ہے، کپتان کی اہلیہ نے صحافیوں سے توبہ کرلی

چلڈرن فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر بچوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء )عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اسلام آباد لوک ورثہ میں منعقد چلڈرن فیسٹیول آئیں لیکن اس بار میڈیا دیکھتا ہی رہا اور وہ کوئی بات کئے بغیر ہی چل دیں، کپتان کی اہلیہ میڈیا سے خفا، بچوں سے خوش۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوریحام خان لوک ورثہ آئیں مگر میڈیا کو لفٹ نہ کرائی، لیکن بچوں کیساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ میں منعقدہ تین روزہ چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کی رونقیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب کپتان کی اہلیہ آ پہنچیں۔ اسٹالز کا دورہ کیا۔ کاوش کو سراہا اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔میڈیا نے بات کرنا چاہی تو ریحام خان نے کہہ دیا بس بھائی بس بہت ہو گیا۔ میڈیا ایک کے دوساتھ لگاتا ہے ، میری توبہ!……اور پھر ریحام خان بنا کچھ کہے، بنا کچھ سنے چل دیں۔