`تھانہ شادباغ پولیس نے لاپتہ 15 سالہ رضوان کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا`

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) تھانہ شادباغ پولیس نے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 15 سالہ رضوان ولد خادم حسین کو آج داتا دربار کے نزدیک سے سراغ لگا کر تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی محمد نوید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شادباغ کے علاقہ میں رضوان خادم جامع مسجد میں جمعتہ المبارک کی نماز ادا کرنے گیا اور واپس نہ آیا اور لاپتہ ہو گیا۔

جس پر بچے کے والدین نے پریشان ہوکر پولیس ہیلپ لائن سروس15 پر کال کی اور شکایت درج کروائی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس میں آنے کے بعد ایس پی سٹی محمد نوید کو ہدایت کی کہ اہلکاروں کی ٹیم تشکیل دے کر فوری لاپتہ بچے کو برآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ شادباغ کی آپریشن و انویسٹی گیشن ونگزکی مشترکہ ٹیم نے فوری مقدمہ درج کر کے لاپتہ رضوان کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کی مشترکہ ٹیم کی ماہرانہ منصوبہ بندی اور محنت سے آج تھانہ داتادربار کے قریب سے رضوان خادم کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گزشتہ روز لاپتہ لڑکے کو کوشش کر کے آج تلاش کر کے والدین کے حوالے کر نے پر ایس پی سٹی محمد نوید اور تھانہ شادباغ کے آپریشن و انویسٹی گیشن ونگزکی مشترکہ ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :