`راولاکوٹ،مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر شفقت ضیاء کے والد انتقال کرگئے ،نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی `

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)راولاکوٹ میں مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر شفقت ضیاء کے والد محترم محمد دین ضیاء ہفتہ و اتوار کی درمیانی رات انتقال کرگئے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ کل اتوار کو بعد نماز ظہر انکے آبائی گاؤں پوٹھی مکوالاں میں ادا کی جائے گی،مرحوم گزشتہ چند روز سے علیل تھے اور راولاکوٹ سی ایم ایچ میں داخل تھے۔ `