گرتی ہوئی ساکھ سے پریشان، ایم کیو ایم نے 5 لاکھ پاونڈز کے عوض تین پبلک ریلیشن کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:41

گرتی ہوئی ساکھ سے پریشان، ایم کیو ایم نے 5 لاکھ پاونڈز کے عوض تین پبلک ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) ایم کیو ایم نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ سے پریشان ہوکر 5 لاکھ پاونڈز کے عوض تین پبلک ریلیشن کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ سے پریشان ہوکر 5 لاکھ پاونڈز کے عوض تین پبلک ریلیشن کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں کے کچھ افراد کو گزشتہ دنوں کراچی لایا گیا تھا جہاں انہوں نے رینجرز آپریشن کے حوالے سے عوام کی رائے معلوم کی تھی تاکہ ایم کیو ایم کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ دوسری جانب سے ایم کیو ایم کی قیادت منی لانڈرنگ کیس اور عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں الطاف حسین کی ممکنہ حراست کے پیش نظر بھی سخت پریشان ہے جس کے باعث پبلک ریلیشن کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ایم کیو ایم کو عوام میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :