معروف قانوندان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے و معروف قانوندان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے جسٹس ( ر) جاوید اقبال کے پسماندگان اور وکلاء برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔دریں اثناء ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے بھی جسٹس (ر ) جاوید اقبال کے انتقال پر افسوس او ر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :