ایم کیو ایم کے 2 ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے 2 ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے 2 ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتار ٹارگٹ کلرز اکبر حسین عرف کالا اور کونین حیدر نے اب انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہی ہے اور انہوں نے ایم کیو ایم کی سینئر قیادت کے کہنے پر ہی ارکان صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اور رضا حیدر کا قتل کیا تھا۔

اس کے علاوہ اکبر حسین عرف کالا 12 افراد جبکہ کونین حیدر 7 فراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔ دونوں دہشت گردوں کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے۔