کاشتکاروں او رکسانوں کودرپیش مسائل کا فوری حل زرعی پیکج پر مکمل عملدرآمد میں ہے‘ ڈاکٹر فرخ جاوید
زرعی پیکج پر سیاست افسوسناک امر ہے ،پیکج کے اہم حصوں پر پابندی سے کسانوں پر مالی بوجھ میں اضافہ ہوگا‘ صو بائی وزیر زراعت
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہاہے کہ زرعی پیکج پر سیاست کرنا افسوسناک امر ہے،سیاسی مفاد کی خاطر زرعی پیکج پر بے جاتنقید سے کسانو ں اور کاشتکاروں کو نقصان ہورہاہے ،پیکج کے اہم حصوں پر پابندی سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا -ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر زراعت نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی کسان تنظیموں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا- انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں پر دن رات کام کررہی ہے - کسان کی خوشحالی کے بغیر ملکی معیشت میں بہتری ناممکن ہے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے زرعی پیکج پر تنقید سے کسانوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں - ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہاکہ کسانوں کودرپیش مالی مشکلات کا فوری حل زرعی پیکج پر مکمل عملدرآمد میں ہے - زرعی شعبہ کی ترقی کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے براہ راست عوام کو نقصان ہوگا - صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایات کے مطابق اس پیکج پر فوری عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے - ضلعی افسران کسانوں، کاشتکاروں اور تاجروں کے ساتھ مل کر ڈیٹا کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کرلیں گے ،کسانو ں کو ان کا حق جلد ملے گا - اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی - کسان تنظیمو ں کے نمائندو ں نے اس موقع پر زرعی پیکج کے اہم حصوں پر پابندی کے حوالے سے اپنے تحفظات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا -کسان نمائندوں کا کہنا تھا کہ اگر کسانوں کی مالی امداد میں تاخیر کی گئی تو آئندہ فصل کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے -مالی معاونت میں تاخیر سے کسانو ں او رکاشتکارو ں پر قرضوں او رمعاشی بوجھ میں اضافہ ہوگا - ملاقات میں کسان تنظیمو ں کو ضلعی سطح پر درپیش مسائل بھی زیر بحث لائے گئے -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.