پاکستان ریلویز کا تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے لیے لاہور، کوئٹہ، لاہور کے درمیان 6اکتوبر کو سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان ریلویزنے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے لیے لاہور، کوئٹہ، لاہور کے درمیان 6اکتوبربروزمنگل سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین دِن 11:00بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر براستہ سبّی، جیکب آباد ، روہڑی اور خانیوال اگلے روز صبح 08:30بجے رائیونڈ پہنچے گی، یہی ٹرین 10اکتوبر بروزہفتہ دوپہر 02:30بجے رائیونڈ سے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر12:30بجے کوئٹہ پہنچے گی۔