وزیراعظم کے وژن کے تحت یونیورسٹیز میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں ‘سپورٹس معاشرہ کے تمام طبقات کے مکمل تعاون اور توجہ کا متقاضی ہے‘ہمیں سپورٹس کو بلند مقام تک لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا’’ انٹرایکٹو سیشن آن سپورٹس ڈویلپمنٹ ان پاکستان ‘‘ سے خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ اب وطن عزیز میں دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا گیاہے اور قوم کو دہشت گردی سے نجات مل رہی ہے‘ وزیراعظم کے وژن کے تحت یونیورسٹیز میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف خود بھی ایک سپورٹس مین ہیں اور کھیلوں کی اہمیت کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، سپورٹس قومی زندگی کا ایک اہم ستون ہے جو معاشرہ کے تمام طبقات کے مکمل تعاون اور توجہ کا متقاضی ہے‘ ہمیں سپورٹس کو مضبوط کرنے اور اسے بلند مقام تک لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

وہ ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’ انٹرایکٹو سیشن آن سپورٹس ڈویلپمنٹ ان پاکستان ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن‘ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سمی اورسابق اولمپیئنزسمیت مختلف فیڈریشنز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے طویل عرصہ سے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کے لئے موثر فیصلے کئے لیکن اس سے قبل سپورٹس کو بہت نقصان پہنچا ،اب صورتحال بہت مختلف ہے اور وزارت بین الصوبائی رابطہ‘سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنز کی اکثریت ایک ہی پیج پر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشرہ کی ضروریات اور اقدار تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں، سپورٹس کے شعبہ میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس قومی زندگی کا ایک اہم ستون ہے جو معاشرہ کے تمام طبقات کے مکمل تعاون او رتوجہ کا متقاضی ہے‘ ہمیں سپورٹس کو مضبوط کرنے اور اسے بلند مقام تک لے جانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ سپورٹس اس وقت دنیا کی بہترین چیز ہے جب اسے سپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ کھیلا جائے اور ملکی سالمیت کی اعلی سطح کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے نیلسن منڈیلا کے سپورٹس کی اہمیت کے حوالے سے تقریر کے الفاط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سپورٹس دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے‘ اس میں حوصلہ افزائی اور لوگوں کو متحد کرنے کی بھی قوت موجود ہے‘سپورٹس اس وقت لوگوں کو بیدار کرتی ہے جب ان میں پہلے سے مایوسی موجود ہو‘‘۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں متحد ہو کر ملک میں سپورٹس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :