Live Updates

ضمنی انتخابات میں مقابلہ ’’جذبہ‘‘اور ’’قبضہ ‘‘میں ہے ہم ’’قبضہ گروپ ‘‘کو شکست دیں گے ‘ملک سے لوڈشیڈ نگ کے اندھیروں کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے ‘عمران خان شیروں جیسا حوصلہ پیدا کر یں ، ضمنی انتخابات میں انہیں عبر تناک شکست دیں گے ‘کراچی میں امن کے قیام سے وہاں کے عوام خوش ہیں ‘کر کٹ میں جب عمران خان آؤٹ ہو جاتے تھے یو پیچ پر بیٹ مار تے تھے مگر سیاست میں غصہ نہیں تحمل چلتا ہے جوتحر یک انصاف کے پاس نہیں

(ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبا زشر یف کا انتخابی ریلی سے خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مقابلہ ’’جذبہ‘‘اور ’’قبضہ ‘‘میں ہے ہم ’’قبضہ گروپ ‘‘کو عبر تناک شکست دیں گے ‘ ملک سے لوڈشیڈ نگ کے اندھیروں کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے ‘عمران خان شیروں جیسا حوصلہ پیدا کر یں ہم انکو ضمنی انتخابات میں عبر تناک شکست دیں گے ‘کراچی میں امن کے قیام سے وہاں کے عوام خوش ہیں ‘کر کٹ میں جب عمران خان آؤٹ ہو جاتے تھے یو پیچ پر بیٹ مار تے تھے مگر سیاست میں غصہ نہیں تحمل ہی چلتا ہے جوتحر یک انصاف کے پاس نہیں ۔

وہ ہفتہ کو یہاں ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم کے موقعہ پر منعقدہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر (ن) لیگ کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت (ن) لیگ کے ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے جو وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی پنجاب شہبا زشر یف کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ تحر یک انصاف قبضہ گروپوں کو پر وموٹ کرتی ہے لاہور میں بھی جس کو ٹکٹ دیا گیا وہ بھی اسی گروپ کا ہے اور لودھراں میں جہا نگیر تر ین نے بھی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے ہیں اس لیے میں کہتاہوں کہ ضمنی انتخابات میں مقابلہ جذبہ اور قبضہ گروپ کے در میان ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جا رہا ہے اور اگر عوام ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتی ہے تو عوام (ن) لیگ کووٹ دیں ہم قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے اور قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ حکو مت ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے جنگ لڑ رہی ہے اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہورہا ہے اور وہاں امن کی وجہ سے عوام بہت خوش ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات