`راولپنڈی ،ضلع بھر میں دو ہزار سے زائد نان رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ نئے تعلیمی آرڈینس کے تحت ان سکولوں کو رجسٹرڈ ہونے تک یومیہ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاسکے گا`

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر میں دو ہزار سے زائد ان رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے تعلیمی آرڈینس کے تحت ان سکولوں کو رجسٹرڈ ہونے تک یومیہ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔جبکہ 15 اکتوبر سے زائد فیسیسں وصول کرنے والے تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

تعلیمی اداروں اور درسگاہوں میں آئندہ ہفتہ بھی انسداد ڈینگی مہم منائی جائے گی۔ڈینگی کے خلاف موثراقدامات نہ کئے جانے پر 22 نجی سکولوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسز جاری کرد ئیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی کے کیسسزریکارڈ ہونے آئندہ ہفتہ بھی تعلیمی اداروں میں انٹی ڈینگی ویک منائی گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئندہ ہفتے سکولوں میں انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے لاروا کی تلفی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سمیت انسداد ڈینگی کے حوالے سے پینا فیلکس اور طلبہ و طالبات کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کے پروگرامز چیک کئے جائیں گے،گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے افسران نے ضلع بھر میں 4 سو 41 سکولوں کی انسپکشن کی جنمیں22 نجی سکولوں میں انسداد ڈینگی کے مایوس ترین اقدامات پر شوکوز نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 اکتوبر سے محکمہ تعلیم ان رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائی کرے کا اور اسکو رجسٹرڈ ہونے تک یومیہ 20 ہزار تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جبکہ ضلع بھی میں نجی سکولوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے زائد فیسیں وصول کرنے والے سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی سمیتفیسوں کو گزشتہ سال کے مطابق کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق نے بتایا کہ ضلع بھر میں کم و بیش دو ہزار سے زائد نجی ان رجسٹرڈ سکول ہیں، جو حکومتی ہدایت کو پر عمل پیرا نہیں ہوتے ہیں، ان کے خلاف نئے تعلیمی آرڈینس کے تحت کاروائی و جرمانے عائد کریں گے، جبکہ زائد فیسیں وسول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ جو آئندہ دو ہفتے کے دوران شروع کر دی جائے گی`