این اے 122 میں 1 لاکھ 62 ہزار 501 نئے ووٹرز کا اندراج ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کیلئے بڑا خطرہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:22

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) این اے 122 میں 1 لاکھ 62 ہزار 501 نئے ووٹرز کا اندراج ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کیلئے بڑا خطرہ بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 122 میں 11 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

اس حوالے سے اب کچھ دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حلقے میں 2013 کے عام انتخابات کے بعد سے کل 1 لاکھ 62 ہزار 501 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا ہے جسے سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد اب اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اب 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی ہے جو 2013 کے عام انتخابات کے وقت 3 لاکھ 26 ہزار 28 تھی۔

رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 68 ہزار 57 مرد ووٹر جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار 472 خواتین ووٹر ہیں۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس حلقے میں زیادہ تر ووٹرز کی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور چونکہ تحریک انصاف نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول جماعت تصور کی جاتی ہے لہذا 11 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :