بھارت کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی براہ راست مددکررہا ہے، وسیم اختر

مسئلہ کشمیر کوحل کئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دنیاکشمیری عوام کوحق خودارادیت دلانے میں اپنا مثبت کردار اداکرے۔بھارت کاکشمیر پرقبضے سے انکار عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔اگر ہندوستان نے کشمیر پر قبضہ نہیں کیاتووہاں پراقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عالمی مبصرین کی زیرنگرانی استصواب کرانے سے کیوں بھاگ رہاہے؟۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اس سے کبھی دستبردارنہیں ہوں گے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:17

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان کہ”دنیاخطے میں امن چاہتی ہے تومسئلہ کشمیر حل کرائے“پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کوحل کئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

دنیاکشمیری عوام کوحق خودارادیت دلانے میں اپنا مثبت کردار اداکرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی براہ راست مددکررہا ہے۔بھارت کاکشمیر پرقبضے سے انکار عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔اگر ہندوستان نے کشمیر پر قبضہ نہیں کیاتووہاں پراقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عالمی مبصرین کی زیرنگرانی استصواب کرانے سے کیوں بھاگ رہاہے؟۔

(جاری ہے)

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اس سے کبھی دستبردارنہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پردہشتگردی کاالزام لگانے والی مودی سرکاری خود پاکستان میں ”را“کے ذریعے تخریب کاری کروارہی ہے۔جب بھی عالمی دنیا کے دباؤپرہندوستان مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھا اس نے ہمیشہ ہٹ دھرمی سے کام لیااور ایسے حربے استعمال کئے جن سے مذاکرات کاساراعمل سبوتاژہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ اب زیادہ دیر کشمیری عوام کی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔کشمیر برصغیر کی تقسیم کانامکمل ایجنڈاہے۔ہندوستان نے کشمیر میں کالے قوانین کے ذریعے مظالم کی انتہاکررکھی ہے۔حریت رہنما نظربنداور گرفتار ہیں۔بھارت اپنی سات لاکھ فوج کے ذریعے کشمیرکی زمین پرتوقبضہ کرسکتا ہے مگر کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکتا۔یہی وجہ ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھارتی حکومت کشمیر میں ہندوؤں کوبسانے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہاں کی مسلم اکثریت کواقلیت ظاہر کرکے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرسکے۔

جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماء نے مزیدکہاکہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت ہندوستان کومنہ توڑجواب دے پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔کشمیر کوپس پشت ڈال کرمذاکرات نہیں ہوسکتے۔دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل نکالے۔کنٹرول لائن پرپاکستان کی حدود میں گولہ باری اور مسلسل چھیڑچھاڑ نے بھارتی حکمرانوں کے گھناؤنے چہروں کوبے نقاب کردیا ہے۔