Live Updates

تحریک انصاف اوورسیز کے عہدیداروں کی چوہدری سرور سے ملاقات،ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے عہدیداروں کی تحر یک انصاف کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات جبکہ فوزیہ قصوری اور تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے رروز صدر تحریک انصاف یوکے ریاض حسن‘تحر یک انصاف یوکے جنر ل سیکرٹر ی زاہد پرویز‘شرجیل مل یوکے، منظور احمد یو کے‘اصغر برہان فرانس اور شاہد محمودآف یونان نے چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں تحر یک انصاف کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں پارٹی امور کے علاوہ لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور تحر یک انصاف اووسیز نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے سوموار سے عوام رابطہ مہم بھی شروع کی جائیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :